سانگھڑ کے پیر سید صبغت اللہ ڈگری کالج میںتعلیم سب کے لئے کے موضوع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

Sanghar Digri College Workshop

Sanghar Digri College Workshop

سانگھڑ: سانگھڑ کے پیر سید صبغت اللہ ڈگری کالج میں تعلیم سب کے لئے کے موضوع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے معززین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈگری کالج صدیق انڑ۔ ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ چیمبرس آف کامرس کے صدر ماسٹر شیر محمد۔سول سرجن ڈاکٹر فاروق اعوان۔ سندہ ترقی پسند پارٹی کے رہنما جبارجونیجو۔ نواز کنبھر۔ مجید منگریو۔میر حسن مری۔ نیاز خٹک۔ خلیل بلوچ ودیگر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

ہمارے ہاں سندہ میں تعلیم اور تعلیمی ادارے تباہ ہونے کی باتیں کی جاتی ہیں مگر ان ادروں کو تباہی سے بچانے کے لئے سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے، ہمارے ہاں تعلیمی اداروں میں سہولتوں کا فقدان ہے چار دیواریاں گر چکی ہیں، اسکولوں کے کمرے خستہ حال ہیں، تعلیم کی ترقی کے لئے ان کے اداروں کو بھی سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔