سربجیت سنگھ کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم

Sarabjit - Singh

Sarabjit – Singh

لاہور: (جیو ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لئے ایک رکنی جوڈیشل کمیشن قائم کردیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ درخواست دی گئی تھی کہ سربجیت سنگھ کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

جس پر لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کردیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن 17 مئی سے اپنی تحقیقات کا آغاز کرے گا۔ کمیشن تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گا۔