علی حیدر گیلانی کے اغوا میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

Ali - Hyderabad - Gilani

Ali – Hyderabad – Gilani

نوشہرہ(جیو ڈیسک)نوشہرہ سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے چارسدہ میں کارروائی کی گئی جہاں سے اغوا کار گروہ کے سرغنہ ملزم وزیرکو گرفتار کیا گیا۔

ملزم کو چارسدہ سے مردان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا ،جو افغانستان فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ ملزم وزیر افغان مہاجر ہے اور پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق اغوا کار گروہ کے سرغنہ کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔