سرگودھا میں استاد کا 12سالہ شاگرد پر لوہے کی راڈ سے تشدد

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے کے استاد نے 12 سالہ طالبعلم پر لوہے کی راڈ سے تشدد کیا۔ واقعہ سرگودھا کے بلاک 14 میں قائم مدرسے میں پیش آیا۔

استاد کے تشدد سے طالبعلم کی حالت غیر ہو گئی۔ طالبعلم نے بتایا کہ استاد سبق یاد نہ کرنے پر دیگر بچوں کو بھی ایسے ہی تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔بچے کے والد نے تھانہ سٹی میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دے دی ہے، جبکہ مدرسے کا استاد فرار ہو گیا ہے۔