سرتاج عزیز کی چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

Meetings

Meetings

وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی امریکا، چین اور بھارت کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تجارتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

برونائی دارالسلام میں آسیان کانفرنس سے قبل سرتاج عزیز نے امریکا، چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ۔ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات معیشت سمیت اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے امور اورآئندہ پانچ سال میں باہمی تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر سے بڑھا کر دس ارب ڈالر کرنے پر اتفاق ہوا۔

سرتاج عزیز نے چین کے وزیر خارجہ یانگ سے دو طرفہ تعلقات کا فروغ اور وزیر اعظم نواز شریف کے رواں ہفتے دورہ چین پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں تعلقات کو فروغ دینے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرتاج عزیز نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ دونوں ممالک نے ماہی گیروں کے مسئلہ کوانسانی بنیادوں پر حل کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔