سرتاج عزیز کی امریکی اور بھارتی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

Sartaj Aziz - U.S. - Indian Prime

Sartaj Aziz – U.S. – Indian Prime

برنائی (جیوڈیسک) دفتر خارجہ کے مطابق برونائی میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری اور بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید سے ملاقاتیں کیں۔ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں دو ہزار چودہ کے بعد پاک امریکا دو طرفہ تعلقات سے متعلق امورز یر غور آئے۔

سرتاج عزیر نے اگلے پانچ سالوں میں پاک امریکا تجارتی حجم پانچ ار ب ڈالرسے بڑھا کر دس ارب ڈالر کرنے کے علاوہ پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک زیادہ رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی کیلئے امن وامان کاقیام ضروری ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید اور سرتاج عزیزکے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پربات چیت کی گئی۔

سلمان خورشید نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی طرف سے پاکستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کیلئے مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام ایشو زپر روابط جاری رکھنے کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔ سرتاج عزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کی شروعات 1999 سے چاہتے ہیں۔ سرتاج عزیزنے چین کے وزیرخارجہ wang Yi سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی میں چین اہم کردار ادا کرے گا۔