سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات

Indian Foreign Minister Sartaj Aziz

Indian Foreign Minister Sartaj Aziz

پاکستان (جیوڈیسک) کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے امور پر تبادلہ خیالات کیا۔ برونائی قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے آج صبح برونائی میں بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے ساتھ ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور بھی زیر بحث آئے۔ سرتاج عزیز بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ معاملات اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے امور پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔

واضع رہے کہ سرتاج عزیز برونائی دارالسلام گئے ہیں جہاں وہ آسیان کے علاقائی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وہ فورم میں شرکت کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کا یہ پہلا رابطہ ہوگا۔