سعودی سفیر عبد العزیز الغدیرکی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

Meeting

Meeting

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبد العزیز الغدیر نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ سعودی سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے تعلقات اور پنجاب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کی بنیاد لازوال تاریخی اور روحانی رشتوں پر استوار ہے اورپاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کی دوستی پر فخر کرتے ہیں۔

سعودی سفیر عبد العزیز الغدیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو مضبوط ، مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔