سعودی عرب سے30 ہزار پاکستانیوں کے انخلا کی خبر میں کوئی صداقت نہیں, نعیم خان

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیس ہزار پاکستانیوں کے انخلا کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتی مشن ترجیحی بنیادوں پر اپنے تارکین وطن کو ملازمت دلوانے کی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں ریاض میں سفارتخانہ اور جدہ قونصلیٹ میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔

مختلف کمپنیوں کے لوگ روزانہ سفارتخانے یہاں آتے ہیں اور جو تارکین وطن آوٹ لگوا نے آتے ہیں ان کے موقع پر انٹرویو کرتے ہیں اور وہیں پر ان کی سلیکشن کی جاتی ہے۔ محمد نعیم خان نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کو چاہیے۔

کہ وہ سعودی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اس مراعات کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اس سلسلے میں تین جولائی دو ہزار تیرہ سے پہلے سفارتخانے اور قونصلیٹ سے رابطہ کریں تاکہ ان کی بھرپور معاونت کی جائے۔