سعودی عرب سے 30 ہزار پاکستانی ورکرز کے انخلا کی اطلاعات کی تحقیقات

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 30 ہزار پاکستانی ورکرز کے انخلا کی اطلاعات کی تحقیقات کی جا ر ہی ہیں، وہاں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ملازمت دلانے کے لیے 60 کمپنیز سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ سعودی عرب میں نئے قانون سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کی مدد کر رہا ہے، جبکہ سعودی عرب سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کو سفری دستاویزات کی فوری فراہمی کا انتظام کر دیا گیا ہے۔