چمن : ٹرک بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا ، 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

Chaman

Chaman

چمن (جیوڈیسک) چمن گرڈ اسٹیشن کے قریب بھوسے سے برا ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا ، 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے چمن آنے والا بھوسے سے برا ٹرک چمن گرڈ اسٹیشن کے قریب بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو گیا اور قریب ہی کھائی میں جا گرا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔