سعودی عرب میں داخلے کے نظرثانی شدہ قواعد؛آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے؟

Saudi Arabian Travelers

Saudi Arabian Travelers

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے پیر کے روز ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کے لیے نظرثانی شدہ قواعدوضوابط جاری کیے ہیں۔ان کا اطلاق جمعرات 23 ستمبر کو رات 12 بجے سے مکینوں اور زائرین دونوں پر ہوگا۔

ان نئے قواعد وضوابط کی تفصیل حسب ذیل ہے:

بیرون ملک سے آنے والے مکینوں اورزائرین کو منفی پی سی آر ٹیسٹ جمع کرانا ہوگا۔ یہ ٹیسٹ مملکت میں روانگی سے 72 گھنٹے کے اندرکروایا گیا ہو۔

مملکت میں آمد کے بعد پانچ دن کے لیے گھر پر قرنطینہ کرنا پڑے گا۔

بیرون ملک سے آنے والے مکینوں اور زائرین کوسعودی عرب میں آمد کے پہلے اور پانچویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

اگردونوں ٹیسٹوں کے نتائج منفی ہوئے توپھر ان تارکینِ وطن اور زائرین کی قرنطینہ کی مدت ختم ہوجائے گی۔

تمام زائرین کوسعودی عرب کی وزارت صحت کووِڈ-19’’توکلنا‘‘ایپ کے مطابق قرنطینہ قواعد کی پابندی کرنا ہو گی۔

جی اے سی اے نے کہا کہ کووِڈ-19 کی ویکسی نیشن مکمل کرانے والے رہائشیوں کے ساتھیوں کو درج ذیل قواعد کے مطابق مملکت میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی:

18 سال سے کم عمرافراد کو پانچ دن تک گھر کے اندرقرنطینہ کرنا ہوگا،ان کا پانچویں دن کووِڈ-19 کا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گاجبکہ ملک کے کووِڈ-19 کے قواعد کی پاسداری کرنا ہوگی۔

18سال سے زیادہ عمر کے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کواداروں کی سطح پرقرنطینہ کرناہوگا۔

جی اے سی اے نے کہا کہ مملکت میں رہنے والوں کو اپنے ادارہ جاتی قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد کووِڈ-19 کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ہوں گی۔

جن افراد نے عالمی ادارہ صحت کی منظورشدہ کووِڈ-19 ویکسین لگوارکھی ہے لیکن سعودی عرب میں ان میں سے کوئی ویکسین ( چینی ساختہ سائنوفارم، سائنووک ویکسین) منظورنہیں کی گئی ہے،انھیں اپنی آمد کے بعد مملکت میں منظورشدہ ویکسین میں سے ایک کی اضافی خوراک لگوانی چاہیے۔

بیرون ملک سے آنے والے افراد کوکووِڈ- کے19 پلیٹ فارم ’’قدوم‘‘پربھی اندراج کرنا ہوگا۔

جن لوگوں کا قرنطینہ کے دورانیے میں کووڈ-19 کاٹیسٹ مثبت آجاتا ہے توانھیں الگ تھلگ رکھا جائے گااورانھیں قرنطینہ کے بارے میں وزارتِ صحت کے قواعد کی پاسداری کرنا ہوگی۔

سعودی شہری
مملکت پہنچنے والے بغیر ویکسین سعودی شہریوں کو پانچ دن تک گھر میں قرنطینہ میں رہناپڑے گا۔انھیں اپنی آمد کے پانچویں روزکووِڈ-19 کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ وزارتِ صحت کی کروناوائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔

سعودی عرب میں نافذالعمل قواعد وضوابط کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے تمام افراد کو سرکاری اور نجی دفاتر اور عمارتوں سمیت عوامی مقامات پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔