سعودی عرب میں مختلف محکموں کے 620 افسران کی ڈگریاں جعلی نکلیں

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں سرکاری افسروں کی جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل سامنے آ گیا۔ مختلف محکموں کے 620 افسران کی ڈگریاں جعلی ثابت ہو گئیں۔ کارروائی کے خوف سے 2 ہزار سے زائد سرکاری عہدے داروں نے ریٹائرمنٹ کی درخواست کردی۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کی جانب سے سرکاری عہدے داروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی مہم جاری ہے۔

مہم کے دوران اب اتک اعلی عہدوں پر فائز 620 ایسے سرکاری افسروں کا انکشاف ہوا ہے جن کی ڈگریاں جعلی یا مشکوک ہیں۔ ان افسروں میں سے 234 عہدے داروں کی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں بھی جعلی ہیں۔ جعلی اور مشکوک ڈگری والوں میں 5 مختلف محکموں کے انڈر سیکرٹری، ڈائریکٹر اور جنرل انڈر سیکرٹری شامل ہیں۔ سعودی ذرائع کے مطابق جعلی ڈگری کے خلاف کارروائی کے خوف سے تقریبا 2 ہزار سرکاری افسروں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی ہے۔