سعودی عرب، غیرملکیوں کے قیام کی مدت 2 سال کرنے پرغور

Saudia

Saudia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی وزارت محنت وافرادی قوت نے غیر ملکی شہریوں کے ملک میں قیام کی مدت 4 سال سے کم کرکے 2 سال کرنے پر غور شروع کردیا۔

غیرملکی شہریوں کی ملازمت کی درجہ بندیوں کیلیے وضع کردہ طریقہ کار میں بھی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے جس کے بعد کسی بھی غیرملکی کو کفیل کی اجازت کے بغیر مرضی سے ملازمت تبدیل کرنے یا کسی نئی جگہ کام کرنے کی سہولت ہوگی۔

اس طرح کوئی بھی غیر ملکی اپنے یلواسکیل کوگرین اسکیل یا پلاٹینیم اسکیل میں تبدیل کرانے کا حق حاصل کرلیگا، جس کے بعد وہ غیر مشروط طور پر اپنے کام کی نوعیت اور ادارہ تبدیل کرنے کا مجاز ہوگا۔ تاہم اس کی مدت ملازمت 4 کے بجائے صرف 2 سال ہوگی۔