سعودی عرب کے ایک سترہ رکنی وفد نے پاک فضائیہ کی ائیر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ کیا

اسلام آباد : سعودی عرب کے ایک سترہ رکنی وفد نے نائب وزیردفاع شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیزالسعود کی سربراہی میں آج پاک فضائیہ کی ائیر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ کیا۔

ان ائیر ڈیفنس کمانڈ آمد پر ائیر مارشل اطہر حسین بخاری نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہیں اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کیا۔

معزز مہمانوں کو ائیر ڈیفنس کمانڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہوں نے آپریشنل سنٹر کا معائنہ بھی کیا۔ سعودی عرب کا اعلٰی سطح کا وفد تین روزہ دورے پر آیا ہے۔ یہاں قیام کے دوران وفد پاکستان کے مختلف دفاعی اداروں اور تنصیبات کا دورہ کرے گا۔