سعودی عرب میں وزیر حج اور شہری ہوابازی کے سربراہ سمیت اہم عہدیدار تبدیل: شاہی فرمان

King Salman bin Abdul Aziz

King Salman bin Abdul Aziz

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر حج وعمرہ محمد صالح بنتن کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرتے ہوئے عصام بن سعد بن سعید کو نیا وزیر حج وعمرہ مقرر کیا ہے۔

وہ نئی وزارت کی ذمہ داری کے ساتھ وزیر مملکت کی فرائض بھی سرانجام دیتے رہیں گے۔

شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالھادی بن احمد بن عبدالوھاب المنصوری کو ان کے عہدے ہٹا کر ان کی جگہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز الدعیلج کو شہری ہوابازی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔

ایک الگ شاہی فرمان کے تحت انتظامی سپریم کورٹ کے سربراہ عزت مآب الشیخ ابراھیم بن سلیمان بن عبداللہ الرشید کو ان کو عہدے سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ عزت مآب الشیخ علی بن سلیمان بن علی السعوی کو عدالت کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ان کا عہدہ بھی وزیر کے مساوی ہو گا۔

ادھر شاہی فرمان کے تحت انجینیر ماھر بن عبدالرحمن بن ابراھیم القاسم کو محمد بن بن طویلع بن سعد السلمی کی جگہ ’’سول سروس‘‘ کے لیے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کا نائب وزیر مقرر کیا ہے۔

ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز بن محمد الطیب کو وزارتی کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ شاہ سلمان نے ایک فرمان کے ذریعے عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز العریفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا ہے۔