سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی پولٹری پر عائد پابندی کے خاتمے کا امکان

Poultry

Poultry

لاہور (جیوڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے جلد پاکستانی پولٹری پروڈکٹس پر سے پابندی ختم کئے جانے کا امکان ہے پاکستان سے سعودی عرب کو چکن اور انڈوں کی برآمدات پر 2005 میں برڈ فلو کی وجہ سے لگائی گئی پابندی جلد ختم کیئے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ دنوں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے وفد نے پاکستان کے مختلف پولٹری فارم کا دورہ کیا اور پولٹری پروڈکٹ کے معیار کا جائزہ لیکر اسے اطمینان بخش قرار دیا
۔ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی سیرت اصغر کا کہنا ہے کہ حکومت نے اقدامات کر کے 2008 میں برڈ فلو سے پاک کر دیا گیا تھا۔

جسکے بعد سے پاکستان پولٹری انڈسٹری سالانہ 13 فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب جلد پاکستان سے پولٹری پروڈکٹس کی درآمدات شروع کر دے گا۔