سعودیہ نے سفر اور عوامی مقامات کیلئے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دے دیں

Saudi Arabia Vaccination

Saudi Arabia Vaccination

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے سفر اور عوامی مقامات کیلئے کورونا ویکسین کی دو خوارکیں لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد سعودی عرب میں ہوائی جہاز یا پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں کورونا کی ایک منظور شدہ ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانا ہوں گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یہ ہدایات 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی جبکہ کسی بھی ثقافتی ، سائنسی ، سماجی یا تفریحی تقریبات پر بھی ان کا اطلاق ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے جن افراد نے اب تک کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں نہیں لگوائیں وہ کسی بھی معاشی ، تجارتی ، ثقافتی ، تفریحی ، کھیلوں یا سیاحت کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اس کے علاوہ ڈبل ویکسینیشن نہ کروانے والے افرادکا کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے میں داخلہ ممنوع ہو گا۔