سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کی امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو مبارک باد

King Salman bin Abdul Aziz and Prince Muhammad bin Salman

King Salman bin Abdul Aziz and Prince Muhammad bin Salman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا کے نومنتخب صدر جوزف بائیڈن اور ان کی ساتھی نومنتخب نائب صدر کمالا ہیرس کو صدارتی انتخابات میں جیت پر اتوار کے روز مبارک باد دی ہے۔

امریکا میں گذشتہ منگل کے روز منعقدہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوزف بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست سے دوچار کیا ہے اور وہ امریکا کے چھیالیسویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

جوبائیڈن کی ساتھی امیدوار کمالاہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔انھوں نے ٹرمپ کے ساتھی امیدوار مائیک پینس کو شکست سے دوچار کیا ہے۔وہ امریکا کی پہلی سیاہ فام اور جنوب ایشیائی نژاد خاتون نائب صدر بھی ہیں۔

لیکن ری پبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہنوز اپنے حریف جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی صدارتی انتخابات ختم نہیں ہوئے ہیں اور وہ اب عدالتی جنگ لڑنا چاہتے ہیں جبکہ ان کے قریبی مصاحبین ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ امریکی ووٹروں کے فیصلے کو تسلیم کرلیں۔ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق صدر امریکا جارج ڈبلیو بش نے جو بائیڈن کو ان کی جیت پر مبارک باد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے