بائیڈن کے ساتھ مل کر امریکا میں ایک نئے دور کی بنیاد رکھیں گے: کمالا ہیرس

Kamala Harris

Kamala Harris

لاس ویگاس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کی نو منتخب خاتون نائب صدر کمالا ہیرس کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کا بطور صدر انتخاب “امریکا کے لیے ایک نئے دن کی حیثیت رکھتا ہے”۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو اپنے حامیوں کے سامنے جیت کا اعلان کرتے ہوئے خطاب میں کہی۔

کمالا نے زور دیا کہ نو منتخب صدر ملک کے زخم مندمل کرنے پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “بایئڈن اس بات کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ ملک کو درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کر دیں”۔

کمالا نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وہ اس منصب (نائب صدر) تک پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔ تاہم انہوں نے باور کرایا کہ وہ اس حوالے سے آخری خاتون نہیں ہوں گی۔

کمالا نے اپنے خطاب میں امریکی خواتین کو سلام پیش کیا جنہوں نے کمالا کے لیے نائب صدر کے منصب تک پہنچنے کے واسطے راہ ہموار کی۔