سکول اور کالج کے نصاب بنانے والوں نے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا:حنیف طیب

Karachi

Karachi

کراچی : نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ برصغیر پاک وہند میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے خواجہ غریب نواز نے جو خدمات انجام دی وہ ہماری تاریخ کاایک سنہرہ باب ہے، انکے ہاتھوں پر لاکھوں غیر مسلم مشرف بااسلام ہوئے وہ گذشتہ روزاسلامیہ مسجداورنگی ٹاؤن میں خواجہ غریب نوازکے عرس کے موقع پر ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد اسکول اور کالج کے نصاب بنانے والوں نے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا اور جن اولیاء کرام نے ہمیں ماں باپ کااحترام سکھایا،ایک دوسرے سے محبت کرنے کادرس دیا۔ شدت پسندی کوختم کرنے اور پیارومحبت کارویہ اپنانے کی تلقین کی،اُنکے بارے میں طلبہ کیلئے مضامین تیارنہیں کئے ،مگراَب بھی وقت ہے کہ تعلیمی نصاب کوازسرنوترتیب دیاجائے اور اسلام کے عظیم مشائرکی خدمات سے دنیا کو آگاہی دی جائے۔