موسم کی تبدیلی سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی

Load Shedding

Load Shedding

لاہور (جیوڈیسک) موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی ہو گئی، شہری علاقوں میں 12 جبکہ دیہات میں 16 گھنٹے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت کم ہوئی ہے جس سے شارٹ فال میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 16 ہزار تین سو میگاواٹ رہ گئی ہے جو شدید گرمی میں 17 ہزار آٹھ سو میگاواٹ تک پہنچ چکی تھی۔سسٹم پر لوڈ کم ہونے سے شہری علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

جبکہ دیہاتی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک ہے۔ ملتان میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پاور لومز انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔ شفٹس میں کام بند ہونے سے ڈیڑھ سے دو لاکھ مزدوروں کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو گیا ہے۔فیصل آباد میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔