امریکی وزیرخارجہ جان کیری آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے

John Kerry

John Kerry

پاکستان (جیوڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کادورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری اس وقت پاکستان کے دورے پرآئیں گے جب مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف تیسری بار وزارت عظمی کے عہدے پر فائز ہو رہے ہیں۔

جان کیری اپنے دورے کے موقع پر میاں محمد نواز شریف کو امریکی صدرکی جانب سے خیرسگالی کے جذبات اور مبارکبادکا پیغام دیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر نو منتخب وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ تاہم جان کیری کے دورے کی حتمی تاریخ کاتعین ہونا ابھی باقی ہے۔