لاہور، چودھری شجاعت سے میرحاصل بزنجو اورڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) لاہور نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور ڈاکٹر عبدالمالک نے لاہورمیں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اوربلوچستان کی سیاسی صورتحال اوروہاں حکومت سازی کے امورپر بات چیت کی۔

نیشنل پارٹی کے رہنماوں میر حاصل خان بزنجو اور ڈاکٹر عبدالمالک سے ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلوچستان کی نازک صورتحال کو سنبھالنے کیلئے وہاں ایسی حکومت تشکیل دی جائے جو فیڈریشن کو مضبوط بنائے۔ ان کا کہناتھاکہ نئی حکومت کو چاہئے کہ بلوچستان کے جائز مطالبات تسلیم کرے اور اختلافات کا حل ڈھونڈے۔