سیکورٹی خدشات، وزیر اعلیٰ پنجاب کا رہائش گاہ تبدیل کرنے کا فیصلہ

Chief Minister Resident

Chief Minister Resident

لاہور (جیوڈیسک) حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جی او آر میں واقع چیف منسٹر سیکرٹریٹ سیون کلب کو رہائش گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کئے گئے فیصلے کے بعد سیون کلب کے عملے کو ایٹ کلب رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جس نے وہاں باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری کوآرڈی نیشن سمیت پچاس سے زائد افسران ایٹ کلب منتقل ہو گئے ہیں۔

سیون کلب میں تعمیرو مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ شہباز شریف جلد ہی ماڈل ٹاؤن سے یہاں منتقل ہو جائینگے۔