سکیورٹی کے فول پر وف اقدامات کررہے ہیں۔ آئی جی پنجاب

IG Punjab

IG Punjab

پنجاب (جیوڈیسک) آئی جی پنجاب محمد خان بیگ کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ یوم علی اور جمع الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کررہے ہیں۔ مختلف اضلاع سے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے والے افسروں کو انعامات دینے کی تقریب کے بعد آئی جی آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 21 رمضان المبارک کو دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے۔

اس لئے جو اقدامات عاشورہ کے موقع پر کئے جاتے ہیں وہی سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ اضافی نفری کی ضرورت پڑی تو رینجرز کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ انارکلی بم دھماکہ کیس میں مختلف پہلوں پر تحقیقات جاری ہیں۔

جبکہ پولیس کی سات سرکاری گاڑیوں کی فروخت کرنے کے کیس کی تحقیقات سینئر افسران کر رہے ہیں۔ اس موقع پر آئی جی نے سات لاکھ سے زیادہ سرکی قیمت والے 14 ملزمان گرفتار کرنے والے پولیس افسروں کو نقد انعامات دئیے۔ انعام حاصل کرنے والوں میں دوخواتین پولیس اہلکار، دو ایس پی اور چار ڈی ایس پیز شامل تھے۔