آواران میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک

Security Forces

Security Forces

آواران (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آواران کے علاقے کلکور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے دستوں کو طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں آواران کے اسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں تاہم ابھی تک ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔