امن و امان ، صنعتی شعبے کومسلسل بجلی سے ہی ملک ترقی کرے گا ، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صنعتی شعبے کو بجلی کی مسلسل فراہمی،امن و امان اور ہنرمند افرادی قوت کے ذریعے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے، وزیر اعلی شہباز شریف سے گارمنٹس انڈسٹری کے وفد نے ماڈل ٹاون لاہور میں ملاقات کی۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبوں کو فروغ دے کر معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،لاہور کے نزدیک جدید گارمنٹس انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا جائزہ لے رہے ہیں، سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کو پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔