وریندر سہواگ بھارت کے ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر

Sehwag

Sehwag

بھارت (جیوڈٰسک)مایہ ناز اوپنر وریندر سہواگ کو بھارت کے ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے، جو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میں بری طرح ناکام ہونے والے وریندر سہواگ کو بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

سہواگ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے اب تک ہونے والے دو ٹیسٹ کی تین اننگز میں صرف ستائیس رنز بناسکے تھے۔ اب تک ان کے متبادل کھلاڑی کا نام بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ توقع ہے کہ شیکھر دھاون کو سہواگ کی جگہ بھارتی ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا۔ نومبر دوہزار ایک میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سہواگ دوہزار آٹھ سے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔