ارجنٹائن میں فٹبال کا میدان جنگ کا میدان بن گیا

Argentina Football Team

Argentina Football Team

ارجنٹائن(جیوڈیسک)ارجنٹائن میں فٹ بال کا میدان اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا جب مدمقابل ٹیموں کے حامی ایک دوسرے سے گتھم گھتا ہو گئے۔

ارجنٹائن کے شہر روساریو میں ہونے والے فٹ بال میچ میں مد مقابل ٹیموں کے مداحوں کے درمیان اس وقت ہاتھا پائی ہو گئی جب ایک ٹیم کے کھلاڑی کو مخالف ٹیم کے مداحوں کی جانب سے مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔

جس کے بعد دو نوں ٹیموں کیمداحوں میں جنگ چھڑ گئی اور بات اتنی بڑھی کہ پولیس کو آکر حالات قابو میں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اس صورت حال کے باعث میچ دس منٹ تک رکا رہا۔