سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

Standing Committee

Standing Committee

اسلام آباد(جیوڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ معاملے پر غور کے لئے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے چیئرمین سینیٹر زاہد خان نے ذرائع کو بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ پانچ روپے فی یونٹ اضافہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی پر اضافی بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ معاملے پر غور کے لئے قائمہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں متعلقہ حکام کو طلب کرکے وضاحت مانگی جائے گی۔