ستمبر کے آغاز میں مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

Marginal increase in inflation rate

Marginal increase in inflation rate

پاکستان (جیوڈیسک) ستمبر کے آغاز میں مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصدکا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی، پاکستان بیورو شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 5 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ 0.09 فیصدکی کمی سے 198.64 پوائنٹس سے کم ہو کر 198.46 پو ائنٹس تک پہنچ گیا۔

جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 0.04 فیصدکے اضافے سے 203.52 پوائنٹس سے بڑھ کر 203.18 پوائنٹس تک پہنچ گیا، اس ہفتے کے دوران پیٹرول، ڈیزل، مٹی کاتیل، انڈے، آلو،چنے کی دال، دہی، گندم، مسور کی دال، آٹا، خوردنی تیل، گڑاورسرخ مرچ سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جبکہ چینی، پیاز، ادرک، کیلا، زندہ مرغی، ٹماٹر، دال ماش اور مونگ کی دال سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق بیف، مٹن، کھلا گھی، تازہ دودھ ،چائے ،چاول ،گیس کے نرخ، بجلی کے نرخ، دودھ پاڈر، ایل پی جی، باسمتی چاول اور کھلاگھی سمیت 24 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزارآمدنی، بارہ ہزارتا اٹھارہ ہزار، اٹھارہ ہزارتا پینتیس ہزارتک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.09 فیصد، 0.08 فیصد اور 0.01 فیصد کمی جبکہ آخری گروپ میں 0.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔