خواتین کیلئے ماربل موزیک ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خواتین کیلئے ایک ماہ کا ماربل موزیک ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس تربیتی پروگرام کا مقصد کم سرمایہ کاری کے ذریعہ خواتین کو امید افزا منافع دینے کا ہنر سکھانا ہے۔

اس پروگرام کے تحت خواتین کو ماربل کے ٹکڑوں پر مختلف اشکال بنانے کا ہنر سکھایا جائے گا، جس کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پروسیع مارکیٹ ہے، اس تربیتی پروگرام کے لئے پاسڈیک کو یونیڈو کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔