مختلف مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

Raun financial year

Raun financial year

پاکستان (جیوڈیسک) راوں مالی سال 2013-14 کے دوران مختلف مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی 2013 کے دوران آلات جراحی اورطبی آلات کی مصنوعات میں 17.57 فیصد، کھیلوں کی مصنوعات 7.8 فیصد جبکہ مچھلی اور اس کی منصوعات کی برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان ادارہ شماریات پی بی ایس کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال 2013 کے پہلے ماہ کے دوران آلات جراحی کی برآمدات 17.57 فیصد اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 81 لاکھ 14 ہزار ڈالر رہی جبکہ جولائی 2012 کے دوران دو کروڑ 62 لاکھ ڈالر مالیت کی آلات جراحی اور طبی آلات برآمد کئے گئے تھے۔

کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات 7.8 فیصد اضافے کے ساتھ دوکروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت رہی جبکہ گذشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران دو کروڑ 60 لاکھ ڈلر مالیت کی برآمدات کی گئیں، جولائی 2013 کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات 12 فیصد کے ساتھ ایک کرور 99 لاکھ 85 ہزار ڈالر مالیت رہی۔

جبکہ جولائی 2012 کے وران ایک کروڑ 78 لاکھ ڈالر مالیت کی مچھلی برآمد کی گئی تھی، بیرون ملک مچھلی کی قیمت کم ہونے سے برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سبزیوں، پھلوں اور دھاگے کی برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

=