سٹیل ملز کے لیے پونے تین ارب روپے پیکج کی منظوری کا امکان

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، پاکستان سٹیل ملز کے لیے پونے تین ارب روپے پیکج کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں جاری ہے۔

اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے لیے پونے تین ارب روپے پیکج کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ملک میں افراط زر کی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔