خدمت خلق ڈیوٹی نہیں عبادت سمجھ کرتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مہدی راجہ

Group Photo

Group Photo

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) خدمت خلق ڈیوٹی نہیں عبادت سمجھ کرتے ہیں، مجھے فخر ہے میرے اسٹاف میں خدمت انسانیت کا جزبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر کے ڈاکٹرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے جو سول سوسائٹی کے مریض دوردراز سے تشریف لاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سرائے عالمگیر میں تعینات ہر دلعزیز شخصیت MS تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر ڈاکٹر ظفر مہدی راجہ نے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بچوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر احسان اللہ مرزا ، سرجن ڈاکٹر ہارون آفتاب بھی موجود تھے، ملاقات کرنے والے صحافیوں میں حاجی شوکت علی، راجہ حسن سردار ، محمد الیاس شامی، سید امجد شاہ ، شکیل خلیل اور ڈاکٹر تصور حسین مرزا شامل تھے۔

ڈاکٹر ظفر مہدی راجہ نے کہا اگر سرکاری ہسپتالوں میں سیاست ختم کر دی جائے تو سرکاری سپتالوں میں مریضوں کو بہتر سہولیت مہیا ہو سکتی ہے۔