شبانہ کوثر نے فوکل پرسن / ایگزیکٹیو انجینئر کورنگی زون طارق مغل کے ہمراہ کورنگی زون کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کے معائنہ کیا

کراچی : اسسٹنٹ کمشنر لانڈہی کورنگی شبانہ کوثرنے فوکل پرسن / ایگزیکٹیو انجینئر کورنگی زون طارق مغل کے ہمراہ کورنگی زون کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کے معائنہ کیا اور نالوں پر قائم ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نالوں پر قائم ناجائز تجاوزات کا فوری خاتمہ کر کے نالوں کی صفائی کے کام کو مکمل کیا جائے۔

تاکہ بارشوں کے دوران برسات کی پانی کی نکاسی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو اسسٹنٹ کمشنر لانڈہی کورنگی شبانہ کوثر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نالے کی صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔

فوکل پرسن / ایگزیکٹیو انجینئر کورنگی زون طارق مغل نے اسسٹنٹ کمشنر لانڈہی کورنگی شبانہ کوثر کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر کورنگی زون کے نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پرتسلسل کے ساتھ جاری ہے تاکہ بارشوں کے دنوں میں برسات کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہواور مزید کہا کہ صفائی کے دوران نالوں سے نکالے جانے والے ملبے اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر وہاں سے اٹھا کر لینڈ فل سائٹ میں ڈمپ کیا جائے گا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ کورنگی زون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے متوقع بارشوں کے پیش نظر کورنگی ٹائون نے ایمرجنسی سینٹر کو فعال کردیا گیا ہے جو
کہ  24 گھنٹے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کھلا رہے گا جس کا نمبر 5070568, 3 یہ ہے۔

Korangi Zone

Korangi Zone