شادمان : ٹرک نے جوڑے کو کچل دیا ، خاتون ہلاک، شوہر زخمی

Shadman

Shadman

لاہور (جیوڈیسک) شادمان کے علاقہ میں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار جوڑے کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں خاتون ہلاک جبکہ شوہر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ فتح گڑھ کا علی رضا بیوی فوزیہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جیل روڈ انڈرپاس کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر دونوں کو کچل دیا جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

جہاں فوزیہ دم توڑ گئی۔ دریں اثنا برکی ہڈیارہ میں ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے سے ٹرک درخت سے ٹکرا گیا جس کے باعث ڈرائیور اشرف موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ کنڈکٹر شکیل خان زخمی ہو گیا۔ ادھریتیم خانہ کے قریب تیز رفتار ویگن نے سٹاپ پر کھڑے بلاول ، عاطف اور اسد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔