شاہ رخ خان کا بیٹے اور بیٹی کے ساتھ جلد حج پر جانے کا فیصلہ

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ حج پر جانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے لیکن اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ حج پر جاؤں گا۔

بالی ووڈ کے کنگ خان کا کہنا ہے کہ حج پر جانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے لیکن مکہ جانے لے لئے ابھی وقت کا تعین نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی حج پر جاؤں گا تو اپنے بیٹے آریان اور بیٹی سہانہ کو ضرور ساتھ لے کر جاؤں گا کیونکہ سعودی قوانین کے مطابق کسی بھی لڑکی کو اکیلے حج پر جانے کی اجازت نہیں ہے وہ
صرف اپنے بھائی، باپ یا شوہر کے ساتھ ہی حج پر جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2012 میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے بھی اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی تھی۔