’شاہ رخ نے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا‘

Shah Rukh

Shah Rukh

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکار و ہدایتکار مہیش منجریکر نے سپر اسٹار شاہ رخ خان پر اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہ کرنے والا اداکار قرار دے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں مہیش منجریکر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے شاہ رخ خان وہ اداکار ہیں جنہوں نے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ شاہ رخ خان اپنے مخصوص دائرے سے نہیں نکلنا چاہتے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ ان کی رومانوی فلمیں ہٹ ہوں گی تو وہ وہی کرتے ہیں۔

سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ آج کل ایسے کردار کر رہے ہیں جو رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کرتے ہیں، ایسے میں لوگ شاہ رخ کو کیوں دیکھنا چاہیں گے؟ وہ شاہ رخ کو ایسے کردار میں دیکھنا چاہیں گے جس میں لگے کہ یہ کردار صرف ان کیلئے ہی تھا۔

خیال رہے کہ مہیش منجریکر ہدایتکار اور اداکار بھی ہیں۔ وہ کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔