شہبازشریف 6 جون کو وزیراعلی پنجاب کا حلف اٹھائیں گے، نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) لاہور نگرا ں وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ گجرات واقعے پر افسوس ہے، متاثرین کی بھر پور امداد کی جائے گی،لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے نگراں وزیراعلی پنجاب ان کا کہناتھا کہ کل میں خود گجرانوالہ پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کروں گا۔

نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ 6 جون کوشہبازشریف وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔اس موقع پر صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا آپ کو امریکا میں پاکستان کا سفیربنایا جارہا ہے ؟ نجم سیٹھی کا جواب تھا کہ یہ غلط خبرہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔