خیبرپختونخوا : اسمبلی کے 11 آزاد ارکان سیاسی جماعتوں میں شامل

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

پشاور(جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے گیارہ آزاد ارکان نے سیاسی جماعتوں میں جگہ بنا لی ،نو ارکان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو ئیخیبرپختونخوا اسمبلی میں 14میں سے 11آزاد ارکان نے سیاسی جماعتوںمیں شمولیت کے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نو آزاد ارکان پاکستان تحریک انصاف ، ایک قومی وطن پارٹی اور ایک عوامی جمہوری اتحاد میں شامل ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے کل ارکان کی تعداد پچپن ہو گئی ہے۔

جے یو آئی ف سترہ ارکان کے ساتھ دوسرے نمبرپر مسلم لیگ ن سولہ ارکان کے ساتھ تیسرے نمبر اور قومی وطن پارٹی دس ارکان کے ساتھ چوتھے نمبرپر ہے۔