کراچی، منگھو پیر کنوری کالونی میں رینجرز کا آپریشن، متعدد افراد گرفتار

Ranger

Ranger

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر کنواری کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رینجرز نے منگھو پیر کنواری کالونی میں کالعدم تنظیم کے اراکین کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں رینجرز کے ایک ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا۔

رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے آمدورفت پر پابندی لگا دی اور گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔