شہبازشریف کی بجلی بحران کم کرنے کی کوششوں میں تیزی

shabazz saraef

shabazz saraef

پاکستان (جیو ڈیسک)پاکستان شہباز شریف اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ شہباز شریف اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کے مابین ہونے والی ملاقات میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے چھ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو تین روز میں شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی۔ شہباز شریف کے ساتھ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ریاض قدیر بٹ کی سربراہی میں ملاقات کی۔

جس میں وفد نے شہباز شریف کو یقین دلایا کہ اگر حکومت تعاون کرے تو وہ چھ ماہ مسلسل دو ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کر سکتے ہیں جس پر شہباز شریف نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں شوگرملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاض قدیر بٹ جاوید کیانی اور ہارون اختر جبکہ حکومت کی جانب سے سیکرٹری فنانس پنجاب اور متعلقہ محکموں کے دو نمائندے شامل ہونگے۔