شہباز شریف، حمزہ شہباز، عمران خان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں

Hamza Shahbaz Sharif Imran Khan

Hamza Shahbaz Sharif Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز اور عمران خان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔ الیکشن کمیشن میں اب تک چار سو باہ اراکین نے تفصیلات جمع کرائی ہیں جن میں اٹھاون سینیٹرز اور ایک سو تریسٹھ قومی اسمبلی کے ارکان شامل ہیں جبکہ سات سو تریپن سے زائد ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں نے تاحال تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

وزیر اعلی سندھ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے آج اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں جبکہ وزیر اعظم، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی کے اثاثوں کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سپیکرز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی موصول نہیں ہوئیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرینز کی رکنیت پندرہ اکتوبر کو معطل کر دی جائے گی، اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔