شریف برادران ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں ناکام ہو چکے ہیں

شیخوپورہ: شریف برادران ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں ناکام ہو چکے ہیں یہ وقت عوام کو تسلیاں دینے کا نہیں بلکہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ہے، عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑانے والے کس منہ سے کٹھن فیصلوں کی بات کرتے ہیں۔

اقتدار سے باہر بیٹھ کر تنقید کرنا بہت آسان ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنے دور حکومت میں تو مہنگائی، بے روز گاری ،لوڈ شیڈنگ کا واویلا کرتے تھے لیکن پورے ملک میں حکومت کی کہیں بھی رٹ نظر نہیں آ رہی، دہشت گرد پاکستان کی سڑکوں کو خون سے رنگین کر رہیں ہیں۔