عملی خدمت کرنے والے ہی ملک و قوم کے خیر خواہ ہیں: محمد افضل

پیرمحل: جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں عملی خدمت کرنے والے ہی ملک و قوم کے خیر خواہ ہے راوی بیلٹ کو انہیں مفاد پرستوں نے محرومیوں کا شکار رکھا ان خیالات کا اظہار راوی بیلٹ راہنما محمد افضل سرگانہ نے پیرمحل سرگانہ ہائوس میں منعقدہ پروقار تقریب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ راوی کے علاقہ میں بنیادی سہولتیں جن میں علیم صحت سڑکیں تک سے محروم ہے اس علاقہ کے طلبہ وطالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی دس سے پندرہ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے یہ سب سابقہ ادوار کے حکمرانوں کی محرومیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ اب علاقہ کی محرومیوںکے خاتمہ کے لیے حقیقی نمائندگی ایسے افراد کو قیادت سنبھالنی ہے جو جھوٹے وعدوں کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہوں۔