شریف برادران پر ایف آئی آرز ہیں، انہیں اشتہاری کیوں نہیں قرار دیا؟ طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لندن (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ شریف برادران کے خلاف بھی ایف آئی آرز ہیں، انہیں اشتہاری کیوں نہیں قرار دیا گیا؟آرمی چیف ضرب عضب کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو لاہور اور اسلام آباد میں ضرب عدل لگائیں۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں وڈیو لنک خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ان کے تینوں مطالبات شفاف قرار دیے تھے، ثالث اور ضامن بننے کی بھی حامی بھری تھی، وہ شفاف تحقیقات کرائیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہیں صرف خیبرپختونخواہ کی جے آئی ٹی قبول ہے، پنجاب حکومت کی بنائی جے آئی ٹی اس کی پاکٹ جنتری ہے۔ نواز شریف خود اس کے سربراہ بن جائیں، ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں گرفتار کرنے کا شوق پورا کرلے، اگر انصاف نہ ملا تو پر امن لوگ دہشت گردی کریں گے اور خود اسلحہ اٹھالیں گے۔