شارجہ : ٹریفک حادثے میں ماں بچوں سمیت5 پاکستانی جاں بحق

Sharjah

Sharjah

شارجہ(جیوڈیسک) شارجہ میں ٹریفک حادثے میں ماں اور تین بچوں سمیت پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا۔حادثے میں 36 سالہ پاکستانی خاتون ان کے تین کمسن بچے 4 سالہ بیٹا اور دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔حادثے میں ڈرائیور بھی چل بسا۔ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں۔