شازیہ رمضان اعلی تعلیم کے حصول کیلئے برطانیہ پہنچ گئیں۔

Shazia month high

Shazia month high

برطانیہ (جیوڈیسک) وادی سوات کے شہر منگورہ میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ شازیہ رمضان اعلی تعلیم کے حصول کیلئے برطانیہ پہنچ گئیں۔ برطانیہ کا اسٹوڈنٹ ویزہ حاصل کرنے والی پندرہ سالہ شازیہ رمضان اپنی دوست کے پاس برمنگھم پہنچ گئیں ہیں،جہاں وہ اپنی تعلیم کا تسلسل دوبارہ شروع کرینگی۔

شازیہ نے ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی۔ گذشتہ سال نو اکتوبر کو سکول وین میں دہشتگردی کا نشانہ بننے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ واضح رہے کہ دونوں لڑکیوں کی کفالت برطانیہ کے سابق وزیرِاعظم اور اقوام متحدہ کے عالمی سطح پر تعلیم کے فروغ کے لیے نمائندے گورڈن بران کا دفتر کر رہا ہے۔

شازیہ رمضان کو بھی تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والے ادارے ورلڈ ایٹ اسکول اور دوسرے خیراتی اداروں کی امداد کی بدولت برطانیہ میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر بننے کی خواہش رکھنے والی شازیہ نے کہا کہ میں یہاں پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہوں۔